جیہ بچن کیخلاف کنگنا کا ردعمل شرمناک تبصرہ:سوارا

,

   

ممبئی : سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملہ میں کنگنا رناوت کا رکن راجیہ سبھا جیہ بچن کے خلاف تبصرہ قابل مذمت ہے۔ یہ بات جہد کار سوارا بھاسکر نے ٹوئٹ میں کہی۔ جیہ بچن نے راجیہ سبھا میں بالی ووڈ کے ڈرگس میں مبتلا ہونے کے تعلق سے کہا تھا کہ ایک دو مثال سے عمومی طور پر الزام آرائی کرنا ٹھیک نہیں۔ اُنھوں نے کہا تھا : ’’جس تھالی میں کھاتے ہیں اُس میں چھید کرتے ہیں‘‘۔ اِس کے جواب میں کنگنا نے لکھا تھا :’’ میں نے اپنی تھالی کو حب الوطنی پر مبنی فلموں سے سجایا ہے، یہ میری اپنی تھالی ہے جیہ جی، آپ کی نہیں‘‘۔ سوارا بھاسکر نے کنگنا کے تبصرہ کو گھٹیا ذہنیت اور شرمناک سوچ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہندوستانی کلچر میں سب سے پہلا سبق بزرگوں کا احترام کرنا ہوتا ہے۔