جیہ پردا نے رام پور کے اسکول میں لفظ ’’کنٹری‘‘ کے ہجے غلط تحریر کئے

   

رام پور(اترپردیش)۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سابق رکن پارلیمان حلقہ رام پور جیہ پردا نے آج حلقہ کے ایک اسکول میں طلبہ کو انگریزی اور ہندی میں درس دیا۔ اسی دوران انگریزی میں لفظ “Country” کے ہجے انہوں نے “Contry” بلیک بورڈ پر تحریر کئے لیکن کلاس روم میں موجود دوسرے ٹیچرس اور طلبہ نے اس کا نوٹ نہیں لیا۔