اوساکا۔29جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے جی۔20ممالک کو ڈیزاسٹر مخالف ڈھانچے پر بین الاقوامی اتحاد میں شامل ہونے اور آفات کے بعد چھوٹے ممالک کی مدد کے لئے ان کی طرف سے کی گئی خصوصی پہل میں شامل ہونے کیلئے سنیچر کو مدعو کیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹوئٹ کیا کہ وزیراعظم مودی نے جی۔20ممالک کو آفات مخالف ڈھانچہ پر بین الاقوامی اتحاد میں شامل ہونے کے لئے مدعو کیا ہے ۔وزیراعظم نے جی۔20اجلاس میں ’’کوالٹی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ کو آپریشن‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ میں کہا کہ آفات مخالف بنیادی ڈھانچہ نہ صرف ترقی کے لئے ضروری ہے بلکہ قدرتی آفات سے نپٹنے کے لئے بھی ضروری ہے ۔ اس سلسلہ میں مے بیونس آئرس کے جی۔20سیمنار تک بین الاقوامی اتحاد کی ضرورت پر زور دیتا ہوں۔ میں جی۔20ممالک کو اس اتحاد میں شامل ہونے اور خصوصیات کو شیئر کرنے کے لئے مدعو کرتا ہوں۔وزیراعظم مودی اور ہندستانی حکومت اس نئی عالمی پہل کو اس سال کے آخر تک لانچ کے خواہش مند ہیں۔