ریو : برازیل کے صدر لوئس اناسیو لولا دا سلوا نے اپنے ملک کی میزبانی میں جی 20 کے اجلاس کے اختتام پر اس تنظیم کی صدارت جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے سپرد کر دی۔G20 سمٹ کے اختتام پر اپنی تقریر میں لولا دا سلوا نے برازیل کی کامیابیوں پر زور دیا۔G20 کی آئندہ کی معینہ مدت صدارت کو جنوبی افریقہ کے صدر رامافوسا کو سونپنے والے لولا دی سلوا نے واضح کیا ہے کہ سربراہی اجلاس میں G20 سماجی سربراہی اجلاس کا جشن منانے، کثیر الجہتی ترقیاتی بینکوں کو مضبوط بنانے کے روڈ میپ ، افریقہ اور غیر ملکی قرضوں پر بحث، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک ورکنگ گروپ کے قیام اور نسلی مساوات پر مبنی پائیدار ترقی کے اہداف کی منظوری دینے جیسے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔برازیلی رہنما نے اس حوالے سے سر انجام دیے گئے امور کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ “اس سال ہم نے برازیل کے 15 شہروں میں 140 سے زیادہ اجلاس کیے۔ ہم تقریباً تمام ورکنگ گروپس میں اتفاق رائے پر پہنچ گئے۔ ہمیں احساس ہے کہ ہم دنیا کو درپیش بڑے چیلنجوں کی محض سطح کو ہی چھو سکے ہیں ، لیکن ہم سخت محنت کر رہے ہیں۔