جی او 21 کے خلافاساتذہ کا احتجاج

   

حیدرآباد 10 اپریل ( سیاست نیوز ) تلنگانہ حکومت سے جاری جی او 21 کے خلاف تلنگانہ کی 12 یونیورسٹی ملازمین نے احتجاج شروع کردیا ۔ یونیورسٹیوں کے کنٹراکٹ و پارٹ ٹائم لیکچررس کلاسیس کا بائیکاٹ کرکے احتجاج کررہے ہیں۔ کل ہائر ایجوکیشن آفس کے پاس ملازمین کو احتجاج پر گرفتار کیا گیا۔ عثمانیہ یونیورسٹی میں ریالی نکالی گئی، نعرے لگائے گئے۔ ویمنس کالج کوٹھی میں 120 سے زیادہ پارٹ ٹائم لیکچررس ہیں لیکن انکے تجربے کو جی او 21 میں شمار نہیں کیا جارہا ہے۔ 800 سے زیادہ پارٹ ٹائم لیکچررس کو نظرانداز کرکے نئی پوسٹوں کیلئے احکام جاری کئے گئے ہیں۔ پارٹ ٹائم لیکچررس کا مطالبہ ہے کہ پہلے انھیں کنٹراکٹ پروفیسر بنایا جائے پھر نئے تقررات کے لئے اعلامیہ جاری کیا جائے۔