حیدرآباد 11جولائی (سیاست نیوز) وزیر صحت دامودر راج نرسمہا کی صدارت میں جی او 317 پر قائم کردہ کابینی سب کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ارکان ڈی سریدھر بابو اور پونم پربھاکر نے حصہ لیا۔ جی او 317 کے تحت محکمہ صحت کے ملازمین اور عہدیداروں کے تبادلوں پر اہم فیصلے کئے گئے ۔ کابینی سب کمیٹی نے میڈیکل ، میچول، شوہر اور بیوی کے علحدہ مقامات پر ملازمت کے علاوہ مرکزی حکومت کے تحت خدمات انجام دینے والوں کی درخواستوں کا جائزہ لے کر تجاویز پیش کردی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دیگر درخواستوں پر سب کمیٹی عنقریب دوبارہ اجلاس منعقد کرے گی ۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے سکریٹری رگھونندن راؤ ، ریٹائرڈ آئی اے ایس شیو شنکر اور جی اے ڈی کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔ 1