جی او 317 کے خلاف اساتذہ کے احتجاج کو بی جے پی کی تائید

   

حیدرآباد۔/8 فروری، ( سیاست نیوز) بی جے پی نے جی او 317 کے خلاف اساتذہ کے احتجاج کی تائید کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی صدر بنڈی سنجے نے اساتذہ اور سرکاری ملازمین سے اپیل کی کہ وہ جی او سے دستبرداری تک احتجاج جاری رکھیں اور بی جے پی ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ آندھرا پردیش میں پی آر سی کے خلاف ملازمین اور اساتذہ کے احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے بنڈی سنجے نے کہا کہ جدوجہد کے ذریعہ کامیابی ممکن ہے۔ تلنگانہ کی سرزمین جدوجہد کی تاریخ رکھتی ہے اور کے سی آر حکومت کو ملازمین کے آگے جھکنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جی او 317 کے ذریعہ مقامی افراد کا دور دراز علاقوں میں تبادلہ کیا گیا۔ تبادلوں اور پوسٹنگ میں بڑے پیمانہ پر بے قاعدگیاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی ملازمین اور اساتذہ کو انصاف کی فراہمی تک جدوجہد جاری رکھے گی۔ر