جی ایس ٹی ری فنڈ دھوکہ دہی کا پردہ فاش

   

سات گروپس کا بھانڈہ منظر عام پر ، بڑی سازش ناکام ، عہدیداران گرفتار

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد سنٹرل کرائم اسٹیشن نے جی ایس ٹی ری فنڈ دھوکہ دہی معاملہ کا پردہ فاش کردیا ۔ بڑی آسانی سے سرکاری عہدیداروں کی مدد کے ذریعہ بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کی جارہی تھی ۔ سی سی ایس پولیس نے 7 گروپس کا بھانڈہ پھوڑ دیا ۔ اور ایک بڑی سازش کو ناکام بنادیا جس کے ذریعہ سرکاری خزانہ کو لوٹا جارہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے چراغ شرما ٹیکس کنلسٹنٹ ومشی ریڈی راجہ رمیش ریڈی ساکن کڑپہ ایم گریدھر ریڈی ساکن کڑپہ کے ونیل چودھری ساکن پلناڈو اے پی ان کے علاوہ جی ایس ٹی عہدیداروں پی سورنا کمار ڈپٹی کمشنر جی ایس ٹی نلگنڈہ کے وینوگوپال اسسٹنٹ کمشنر اسٹیٹ ٹیاکس عابڈس سرکل پی وشوا کرن اسسٹنٹ کمشنر اسٹیٹ ٹیکس مادھا پور سرکل ون ، وی وینکٹا رمنا ڈپٹی اسٹیٹ ٹیکس آفیسر جی ایس ٹی مادھا پور II ، ایم مہیتا سینئیر اسسٹنٹ سرکل III مادھا پور کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ان گرفتار افراد نے جی ایس ٹی ری فنڈ حاصل کرنے کے لیے فرضی کمپنیوں کو قائم کیا اور تمام تر کارروائیوں کو صرف کاغذی امور تک محدود رکھتے ہوئے سرکاری عہدیداروں کو شامل کرلیا اور سازش کے تحت کروڑہا روپئے حاصل کئے ۔ پولیس کے مطابق الیکٹرک بائیک مینوفیکچرنگ کے نام پر مختلف فرم کو قائم کیا گیا اور فرضی کرایہ ناموں کو تیار کرتے ہوئے فرم کے نام پر برقی بلز حاصل کئے گئے اور جی ایس ٹی کے پورٹل میں پیش کئے گئے یہ سب کے سب جعلی اور فرضی دعوے تھے ۔ اور اس سازش میں ان کی مدد اور ساری کارستانی میں چراغ شرما کا اہم رول بتایا جارہا ہے ۔ جو ٹیکس کنسلٹنٹ ہے ۔ پولیس نے ساری سازش کا پردہ فاش کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ۔۔ ع