نئی دہلی ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گڈس اینڈ سرویسز ٹیکس کونسل کا آئندہ ہفتہ اجلاس منعقد ہوگا جس میں آمدنی کے حصول کے دباؤ کے پیش نظر جی ایس ٹی شرحوں اور سلاب میں اضافہ کرنے کا امکان ہے۔ وزیرفینانس نرملا سیتارامن کی زیرقیادت تمام اختیارات کی حامل جی ایس ٹی کونسل کا 18 ڈسمبر کو اجلاس منعقد ہوسکتا ہے جس میں توقع سے کم آمدنی کا حصول کئی ریاستوں کے زیرالتواء معاوضہ کے بشمول مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس وقت جی ایس ٹی کے تحت چار سلابس 5 فیصد، 12 فیصد، 18 اور 28 فیصد پر عمل کیا جارہا ہے۔