جی ایس ٹی میں اصلاحات عالمی رجحانات کا مارکیٹ پر اثر پڑے گا

   

ممبئی، 17 اگست (یو این آئی) گزشتہ ہفتے گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد آنے والے ہفتے میں سرمایہ کاروں کا رخ گھریلو سطح پر جی ایس ٹی اصلاحات کے اعلان کے ساتھ ساتھ عالمی رجحانات سے بھی متاثر ہوگا۔توقع ہے کہ اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) میں بڑی تبدیلیوں کے اعلان کا مارکیٹ پر مثبت اثر پڑے گا، حالانکہ سرمایہ کار مزید تفصیلات کا انتظار کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ ٹرمپ،پوتن مذاکرات کے بعد روس یوکرین تنازعہ کے حل کی جانب رفتار تیز ہونے کی امید ہے ۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ دنیا بھر کے اسٹاک مارکیٹ اس پر کیا اثر پڑ تا ہے ۔ٹرمپ،پوتن مذاکرات سے پہلے گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی رہی۔ مارکیٹ میں چار دن کاروبار ہوا، جس میں پیر، چہارشنبہ اور جمعرات کو اضافہ ہوا، جبکہ منگل کو کمی دیکھنے میں آئی۔ یوم آزادی کے موقع پر جمعہ کو بازار بند رہے ۔30شیئرز پر مشتمل بی ایس ای کا عدد اشاریہ 739.87 پوائنٹس (0.93 فیصد) کے ہفتہ وار اضافے کے ساتھ 80,597.66 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 50 بھی 268 پوائنٹس یا 1.10 فیصد بڑھ کر 24,631.30 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

روپئے کی قدر میں معمولی اضافہ
ممبئی، 17 اگست (یواین آئی) گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں واپس آئی تیزی اور غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی طرف سے دوبارہ خریداری ہونے سے گزشتہ ہفتے روپے میں بھی ہفتہ وار اضافہ درج کیا گیا۔ انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو یوم آزادی کی تعطیل کی وجہ سے گزشتہ ہفتے چار دن ہی کاروبار ہوا۔ اس دوران ہندوستانی کرنسی اتار چڑھاؤ سے گزرتی ہوئی دوپیسے کی مضبوطی کے ساتھ 87.61 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی۔پچھلے ہفتے روپیہ 0.49 فیصد گر کر 87.59 روپے فی ڈالر پر بند ہوا تھا۔ اسٹاک مارکیٹس میں ہفتہ وار اضافہ سے روپے کو سہارا ملا۔ گزشتہ ہفتے اہم انڈیکس میں تقریباً ایک فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ بینکوں نے بھی ڈالر فروخت کیے جس سے روپے کو سہارا ملا۔