جی ایس ٹی میں کمی اقتصادی تبدیلی کی بنیاد :رام موہن نائیڈو

   

حیدرآباد5 اکتوبر ( یو این آئی) وزیرشہری ہوابازی رام موہن نائیڈو نے کہا کہ جی ایس ٹی اصلاحات نے ملک میں اقتصادی تبدیلی کی بنیاد رکھی ۔انہوں نے اے پی کے سریکاکلم میں 50 ٹریکٹروں کی جی ایس ٹی ریلی میں شرکت کی۔ انہوں نے خود ٹریکٹر چلایا۔یہ ریلی کو آرٹ کالج پر اختتام کو پہنچی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مصنوعات کی خریداری کے ذریعہ ہی ملک کی ترقی کی رفتار کو تیز کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام اشیا کی قیمتوں میں جی ایس ٹی میں کمی کے سبب کمی ہورہی ہے ۔ٹریکٹر پر 15 تا 18 فیصد جی ایس ٹی تھا تاہم یہ 5فیصد ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عام آدمی کی ضرورت والی اشیا پرجی ایس ٹی میں کمی کی گئی جس سے عام آدمی کو فائدہ ہو رہا ہے ۔