جی ایس ٹی پر آل پارٹی میٹنگ بلائی جائے :کانگریس

   

نئی دہلی: کانگریس نے جمعہ کو اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کے نفاذ کے پانچ سال مکمل ہونے پر الزام لگایا کہ جی ایس ٹی قانون اور اس کے نفاذ نے ملک کی معیشت کو برباد کر دیا ہے۔ اہم اپوزیشن پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی زور دیا کہ وہ جی ایس ٹی قانون پر بحث کے لیے ایک آل پارٹی میٹنگ بلائیں اور پارلیمنٹ میں بھی اس پر بحث کرائیں۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کہا کہ کانگریس اس جی ایس ٹی کو مسترد کرتی ہے اور موجودہ جی ایس ٹی کو ‘جی ایس ٹی 2.0 سے بدلنے کی سمت کام کرے گی۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا، آج جی ایس ٹی اپنی 5ویں سالگرہ منا رہا ہے واقعی اس میں جشن منانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ جی ایس ٹی میں کچھ پیدائشی غلطیاں تھیں اور پچھلے پانچ سالوں میں یہ غلطیاں مزید بڑھ گئی ہیں اور اس کی وجہ سے اس کے رابطہ کے علاقے میں آنے والے تمام لوگوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔