جی ایس ٹی ڈپارٹمنٹ کے کیٹرنگ سیکٹر میں ٹیکس چوری

   

Ferty9 Clinic

ترواننت پورم، 9 جنوری (یو این آئی) کیرالا اسٹیٹ گڈز اینڈ سروسز ٹیکس ڈپارٹمنٹ (ایس جی ایس ٹی) نے ایک خصوصی مہم “آپریشن کروکشینکس” کے تحت کیٹرنگ سروس یونٹس کے ریاست گیر معائنہ کے دوران کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری کا پتہ لگانے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ابتدائی نتائج کی بنیاد پر، محکمہ کی انٹیلی جنس اورانفورسمنٹ برانچز کے مشترکہ آپریشن میں 80.14 کروڑ روپے کی ٹرن اوور چوری اور 4.42 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، یہ معائنہ 6 جنوری کو ریاست بھر میں کیٹرنگ یونٹس، ان کے برانچ دفاتر اور مالکان کی رہائش سمیت 62 مقامات پر بیک وقت کیا گیا تھا۔ اس کارروائی کے ایک حصے کے طور پر، محکمہ نے اب تک ٹیکس اور جرمانے کی مد میں 1.25 کروڑ روپے کی وصولی کی ہے ۔ایس جی ایس ٹی حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں قانونی اور وصولی کی کارروائی جاری ہے ۔ ریاستی جی ایس ٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ٹیکس چوری میں ملوث اکائیوں کے خلاف تحقیقات اور انفورسمنٹ کی کارروائی مزید تیز کی جائے گی۔