نئی دہلی:جی ایس ٹی کلکشن اپریل میں سالانہ بنیاد پر 12 فیصد بڑھ کر 1.87 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ یہ ایک مہینے میں جمع ہونے والی سب سے زیادہ جی ایس ٹی آمدنی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جی ایس ٹی کے اس ریکارڈ کلکشن کو ‘ہندوستانی معیشت کے لیے بڑی خبر’ قرار دیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا، ‘ہندوستانی معیشت کے لیے بڑی خبر۔ ٹیکس کی کم شرح کے باوجود ٹیکس کلکشن میں اضافہ جی ایس ٹی کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح جی ایس ٹی نے انضمام اور تعمیل میں اضافہ کیا ہے۔
