جی ایس ٹی کلکشن ستمبر میں 95,480کروڑ

   

نئی دہلی : گڈس اینڈ سروسیس ٹیکس ( جی ایس ٹی ) کی وصولیات ستمبر میں 95,480 کروڑ روپئے ریکارڈ کی گئی جو رواں مالی سال اعظم ترین سطح ہے ۔ وزارت فینانس نے آج کہاکہ اس ماہ کیلئے وصولیات گذشتہ سال یہی ماہ میں مجموعی جی ایس ٹی کلکشن سے چار فیصد بڑھ کر ہیں ۔ ستمبر میں اشیاء کی درآمد سے حاصل شدہ ٹیکس 102فیصد رہا اور اندرون ملک لین دین سے حاصل شدہ وصولیات 105فیصد رہی جو گذشتہ سال اسی مدت کے مقابل بہتر ہے ۔