جی ایس ٹی کٹوتیوں کے بعد گمراہ کن ڈسکاؤنٹس پر 3 ہزار شکایات

   

نئی دہلی، 29 ستمبر (آئی اے این ایس) حکومت کو جی ایس ٹی کی حالیہ شرحوں میں کمی کے بعد ریٹیلرز کی جانب سے گمراہ کن ڈسکاؤنٹس اور غیر منصفانہ قیمتوں کے خلاف تقریباً 3 ہزار صارفین کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ یہ بات سیکریٹری امور صارفین ندھی کھڑے نے پیر کو بتائی۔انہوں نے کہا کہ روزانہ شکایات آرہی ہیں جنہیں مزید کارروائی کے لیے سنٹرل بورڈ آف ان ڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی) کو بھیجا جا رہا ہے۔کھڑے کے مطابق کئی ریٹیلرز جی ایس ٹی میں کمی کا فائدہ صارفین تک نہیں پہنچا رہے۔ وزارت ان شکایات پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اگر کسی مخصوص شعبے سے بڑی تعداد میں شکایات آئیں تو اجتماعی کارروائی کی جا سکتی ہے۔انہوں نے خلاف ورزی پر سخت انتباہ دیا ہے ۔