جی ایس ٹی کی خامیوں کو کانگریسی وزراء نے دور کیا: چدمبرم

   

نئی دہلی 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر اور سابق وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج 6 ریاستوں میں اپنی پارٹی کے وزرائے فینانس کی تعریف کی کہ اُنھوں نے جی ایس ٹی پر عمل آوری کے معاملے میں مرکزی حکومت کی پیدا کردہ اُلجھن کو دور کیا ہے۔ ٹوئٹر کے ذریعہ اپنا تاثر پیش کرتے ہوئے چدمبرم نے 6 کانگریس وزرائے فینانس کی کوششوں کو سراہا جو سرگرمی سے جی ایس ٹی کونسل کی مدد کررہے ہیں۔ جی ایس ٹی کونسل حکومت کی پیدا کردہ پریشانی سے نمٹ رہی ہے جس میں کانگریس اسٹیٹ فینانس منسٹرس کے دانشمندانہ مشورے اور سرگرم رول کا دخل ہے۔ گزشتہ روز کئے گئے فیصلے زیادہ تر کانگریس وزراء کی پہل کا نتیجہ ہیں۔ چدمبرم نے یہ بھی کہاکہ ایم ایس ایم ای سیکٹر کو کچھ راحت ملی ہے کیوں کہ سالانہ ٹرن اوور کی حد 20 لاکھ سے دوگنی کرتے ہوئے 40 لاکھ کردی گئی ہے۔