جی ایس ٹی کے خلاف احتجاج ،دہلی میں کپڑوں کا بازار بند

   

نئی دہلی۔ ٹیکسٹائل پرگڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) میں اضافے کے خلاف جمعرات کو قومی دارالحکومت دہلی میں کپڑوں کا بازار بند رہے۔چاندنی چوک، قرول باغ، پتم پورہ، لاجپت نگر سمیت دیگر کے کپڑوں کے بازار بند رہے۔دہلی کے علاوہ اتر پردیش اور مہاراشٹر کے بازار بھی بند رہے۔ اگرچہ کچھ بازار صرف دوگھنٹے کے لیے بند رہے،لیکن باقی بازارسارا دن بندرہے۔تاجروں نے دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت نے اضافہ واپس نہ لیا تو وہ غیرمعینہ مدت تک ہڑتال پر جائیں گے۔جی ایس ٹی میں اضافے سے مایوس، چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (سی ٹی آئی) اورکپڑوں کے تاجروں کی دیگر انجمنوں نے جمعرات کو ٹیکسٹائل اورگارمنٹس مارکیٹوں کو بند رکھنے کا مطالبہ کیا۔