نئی دہلی : حکومت کو جی ایس ٹی کے ذریعہ حاصل ہونے والی آمدنی مسلسل 6 ماہ کے بعد بھی 1.23 لاکھ کروڑ روپئے برقرار ہے۔ مارچ میں اسے مذکورہ رقم جی ایس ٹی کی مد میں حاصل ہوئی ہے۔ وزارت فینانس نے کہا کہ گڈس اینڈ سرویسس ٹیکس میں اضافہ کے رجحان سے معلوم ہوتا ہیکہ مابعد کوروناوائرس وبا ہندوستان کی معیشت میں بہتری آرہی ہے۔ حکومت جعلی بلوں کا پتہ چلانے کیلئے کام کررہی ہے ۔ جی ایس ٹی، انکم ٹیکس اور کسٹم آئی ٹی سسٹم کے بشمول ہمہ رخی ذرائع سے ڈاٹا کا استعمال کرتے ہوئے دھاندلیوں کی جانچ کی جارہی ہے۔
