رانچی: جی ایس ٹی گھوٹالہ میں ای ڈی جھارکھنڈ میں چار مقامات پر چھاپے مار رہی ہے ۔ ای ڈی ذرائع نے بتایا کہ چھاپے ماری کے دائرے میں شامل تین مقامات رانچی میں، ایک جمشید پور اور پانچ کولکاتا میں ہیں۔ ای ڈی نے شیوکمار دیورا، سمیت گپتا اور امیت گپتا کو چھاپے ماری کے دائرے شامل کیا ہے ۔ ان تاجروں نے 14,325 کروڑ روپے کے جعلی بل بنائے اور 800 کروڑ روپے کا جی ایس ٹی گھوٹالہ کیا۔ ملک کی کئی ریاستوں میں کل 800 کروڑ روپے کے جی ایس ٹی گھوٹالے کا ماسٹر مائنڈ جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کاہے ۔ اس گھوٹالے میں ملوث تاجروں نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروباری ادارے بنائے ۔ اس کے بعد، انہوں نے آئی ٹی سی کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور اپنے اپنے جعلی اداروںکو بند کردیا۔ جھارکھنڈ ای ڈی کے ذریعہ جی ایس ٹی گھوٹالے کو پی ایم ایل اے کے دائرہ کار میں لا کر چھاپہ مارنے کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔