حیدرآباد13اپریل (یواین آئی)جی ایم آر ایرپورٹس لمیٹیڈ (جی اے ایل)جو جی ایم آر انفراسٹرکچر کا حصہ ہے ،نے کہا ہے کہ اس کو اے پی کے بھوگاپورم میں گرین فیلڈ انٹرنیشنل ایرپورٹ کی تعمیر اور دیگر سرگرمیوں کیلئے حکومت اے پی سے رضامندی کا مکتوب ملا ہے ۔فروری 2019میں جی اے ایل،پرائیویٹ عوامی شراکت داری کے اس پروجیکٹ کے لئے سب سے زیادہ بولی دینے والی کمپنی کے طور پر ابھری تھی۔اس پراجیکٹ میں ڈیزائن، تعمیر، فائنانس، تعمیر،اپ گریڈیشن،عصری بنانے ، آپریشنس اور ایرپورٹ کی دیکھ بھال کے 40سال تک کام شامل ہیں۔ سال 2019میں موجودہ سیول انکلیو وشاکھاپٹنم نیول ایرفیلڈ پر تقریبا 2.78ملین مسافرین پہنچے تھے اور تقریبا4400ٹن کارگو اتاراگیا تھا۔تقریبا پانچ برس سے ویزاگ ایرپورٹ پر مسافرین کی تعداد میں 21فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ایرپورٹ،کارگو کے معاملہ میں ہندوستان کے کسٹم ایرپورٹس میں پانچویں نمبرپر رہا۔مجوزہ گرین فیلڈ ایرپورٹ،وشاکھاپٹنم اور وجیانگرم اضلاع کی سرحد پر ہے ۔