حیدرآباد ۔ 2 ۔فروری : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ کو چلانے والے جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ لمٹیڈ میں ایک بڑے اسٹیک ہولڈر اور جی ایم آر ایرپورٹس لمٹیڈ کی پیرنٹ اینٹیٹی ، جی ایم آر انفراسٹرکچر جمعرات کو کہا کہ وہ اس کے ایرپورٹ بزنس میں 49 فیصد اسٹیک ٹاٹا گروپ اینٹیٹی ٹی آر آئی ایل اربن ٹرانسپورٹ کو فروخت کرے گا ۔ کمپنی ذرائع کے مطابق جی ایم آر گروپ نے قبل ازیں ایرپورٹ بزنس میں 44.44 فیصد شیر ہولڈنگ کے آف لوڈنگ کا اعلان کیا تھا ۔ 3000 کروڑ روپئے کی تخمینہ قدر کے ساتھ جی ایم آر انفراسٹرکیچر نے کہا کہ اس نے سابق میں اعلان کیے گئے 44.44 فیصد کے بجائے جی ایم آر ایرپورٹس میں 49 فیصد اسٹیک کو TRIL اربن ٹرانسپورٹ پرائیوٹ لمیٹیڈ ( ٹاٹا گروپ کا حصہ ) کو فروخت کرتے ہوئے ٹرانزئیکشن سائز میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔