شمس آباد ۔ 13 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : جی ایم آر انٹرنیشنل ایرپورٹ حیدرآباد نے سعودی عرب میں ریاض انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سنٹر میں منعقدہ تقریب میں ایرپورٹ ایکسیلنس ایوارڈ کا اعزاز حاصل کیا ۔ 12 نومبر کو منعقد تقریب میں ڈیجیٹل ٹوئن اور اسمارٹ شاپنگ ٹرالی جی ایم آر آپریٹیڈ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کو ایکسیلنس ایوارڈ دئیے جانے پر مسٹر ایس جی کے کشور ای ڈی ساوتھ اینڈ چیف انوریشن آفیسر جی ایم آر ایرپورٹس نے کہا کہ جدید ٹکنالوجی کے ذریعہ ہوا بازی کی کوششوں کے نتیجہ میں ہمیں یہ باوقار ایوارڈ حاصل ہوا ہے ۔ یہ جدید ماڈل آلات کے ذریعہ ڈاٹا کو ضم کرتا ہے تاکہ ہوائی سنسر اور ہوائی اڈے کے پورے ماحولیاتی نظام کا جامع ڈاٹا پر مبنی منظر کو تخلیق کیا جاسکتا ہے ۔ ٹرمینل سے ہوائی جہاز تک مسافروں کی حمل و نقل پر رکھی جاسکتی ہے ۔ اسمارٹ شاپنگ ٹرالی ایک جدید حل ہے جسے شمس آباد ایرپورٹ پر مسافروں کے تجربہ کو بڑھانے کے لیے متعارف کیا گیا ہے ۔ جدید ٹکنالوجی کے ذریعہ ٹرالیوں میں انٹرایکٹیو نقشہ اور پرواز کی اصل وقت کی معلومات فراہم کرتا ہے ۔ جس سے مسافروں کو آسانی کے ساتھ سفر میں مدد ملتی ہیں ۔ مسافروں کو راستہ تلاش کرنے میں کافی مدد ملتی ہے ۔