حیدرآباد ۔ 9 اکٹوبر (سیاست نیوز) جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ میں اس کی کپاسٹی کو 34 ملین پاسنجرس تک بڑھانے کیلئے 6,300 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی جائے گی جو گروپ اے ڈی پی کی شراکت کے ساتھ ہوگی۔ اس طرح اس سے یہ ایرپورٹ، پیرس ارلی ایرپورٹ سے بڑا بن جائے گا۔ کل شام یہاں منعقدہ انڈو۔ فرنچ چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کانکلیو سے مخاطب کرتے ہوئے اینٹوائن کرومبیز، ڈپٹی چیف ایگزیکیٹیو آفیسر، جی ایم آر ایرپورٹس لمیٹیڈ نے کہا کہ حیدرآباد ایرپورٹ کی جانب سے ایرپورٹ کپاسٹی میں 34 ملین مسافرین تک اضافہ کرنے کیلئے 6,300 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ اس سرمایہ کاری سے نہ صرف ایرپورٹ کی مدد ہوگی بلکہ اس کے اطراف مجموعی یکوسسٹم کیلئے بھی مفید ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فبروری 2020ء میں جی آئی ایل نے اس کے ایرپورٹس بزنس کیلئے گروپ اے ڈی پی کے ساتھ ایک حکمت عملی شراکت کا اعلان کیا تھا۔ جی ایم آر ایرپورٹس میں گروپ اے ڈی پی کی جانب سے 49 فیصد اسٹیک کے حصول سے ایک رولسٹ انڈسٹریل پارٹنر شپ قائم ہوئی ہے۔ اس نے جی ایم آر انفراسٹرکچر لمیٹیڈ (GIL) میں کورونا وبا کے باوجود 10,000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی ہے۔