جی ایم آر حیدرآباد ایرپورٹ نے مزدوروں میں غذائی پیاکٹس تقسیم کئے

   

حیدرآباد 9اپریل (یواین آئی)جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹیڈ (جی ایچ آئی اے ایل) نے نقل مکانی کرتے ہوئے حیدرآباد میں مزدوری کرنے والے دوسری ریاستوں کے مزدوروں کے لئے غذائی پیاکٹس کی تقسیم کاکام کیاہے ۔گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) کے تال میل سے جی ایچ آئی اے ایل نے 6اپریل سے تازہ پکائی گئی غذا کی پیاکٹس کی تقسیم کاکام شروع کیاہے ۔جی ایچ آئی اے ایل،ہر دن تقریبا ایک ہزار پیاکٹس کی تقسیم کا کام انجام دے رہا ہے ۔ان میں 500لنچ کی پیکٹس اور 500ڈنر کی پیکٹس بھی شامل ہیں۔یہ کام لاک ڈاون کے ختم ہونے تک رہے گا۔پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔جی ایم آرگروپ،دراصل جی ایم آر ورالکشمی فاونڈیشن کا ایک حصہ ہے جس نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے طورپر یہ کام کیا ہے ۔حفظان صحت کے ساتھ ان غذائی پیاکٹس کی تیاری کاکام کیا جارہا ہے اور ہر پیاکٹ میں 300گرام پکا ہوا کھانا دیا جارہا ہے ۔جی ایچ ایم سی کی جانب سے موجودہ طورپر حیدرآباد کے شاستری پورم علاقہ میں رہنے والے مزدوروں میں ان پیاکٹس کی تقسیم کا کام انجام دیاجارہا ہے ۔