جی ایچ ایم سی اسٹانڈنگ کونسل انتخابات کیلئے اعلامیہ کی اجرائی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 2 نومبر (سیاست نیوز) جی ایچ ایم سی اسٹانڈنگ کونسل انتخاب کیلئے آج انتخابی اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔ ایک سالہ میعاد کیلئے 15 ارکان کا انتخاب ہوگا۔ 3 تا 11 نومبر صبح 11 تا سہ پہر 3 بجے پرچہ نامزدگیاں قبول کی جائیں گی ۔ 4 اور 7 نومبر کو تعطیلات رہیگی ۔ جی ایچ ایم سی انتخابی شعبہ اڈیشنل کمشنر دفتر میں پرچہ نامزدگیاں قبول کی جائینگی ۔ 12 نومبر کو پرچوں کی جانچ ہوگی۔ 15 نومبر تک دستبرداری اختیار کی جاسکتی ہے ۔ مقابلہ میں 15 سے زائد امیدوار ہونے پر 20 نومبر کو کمشنر جی ایچ ایم سی کے آفس میں انتخابی عمل مکمل کر کے نتائج جاری کئے جائیں گے ۔ مقابلہ نہ ہونے پر اتفاق رائے سے کامیابی ہوگی۔ صرف کارپوریٹرس مقابلہ کے اہل ہونگے ۔ ن