حیدرآباد۔جی ایچ ایم سی انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی مہم میں زبردست شدت پیدا ہوگئی ہے جبکہ پرانے شہر کے علاقوں میں کانگریس ، ٹی آر ایس و دیگر جماعتوں کی سرگرمیاں کم نظر آرہی ہیں۔ دوباک اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد بی جے پی کے حوصلے بلند ہیں جبکہ اس کا راست ٹی آر ایس سے مقابلہ ہے۔ کانگریس بھی جیت کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہے۔