جی ایچ ایم سی الیکٹریشن پر حملہ ‘ تین افراد گرفتار

   

حیدرآباد /23 اپریل (سیاست نیوز) جی ایچ ایم سی کے الیکٹریشن محمد شریف پر حبیب نگر ، گوکل نگر میں حملہ کے سلسلہ میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔ محمد شریف کی شکایت پر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اشرار کی نشاندہی کی ۔ پولیس نے بھرت اور روی کو گرفتارکرلیا اور تحقیقات کی جارہی ہے ۔ واضح رہے کہ جی ایچ ایم سی الیکٹریشن محمد شریف پر گوکل نگر میں اسٹریٹ لائیٹس کی مرمت کے دوران اس کا نام پوچھ کر حملہ کیا تھا ۔