جی ایچ ایم سی انتخابات ، ادخال پرچہ نامزدگی کا اختتام

   

454 آزاد امیدواروں کے بشمول 1889 پرچوں کا ادخال
حیدرآباد :۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں آج پرچہ نامزدگیوں کے آخری دن مراکز پر کافی ہلچل دکھائی دی ۔ ادخال پرچہ نامزدگی کا آج اختتام عمل میں آیا ۔ بلدیہ کے 150 وارڈز کے لیے جملہ 1889 پرچہ نامزدگیاں داخل کی گئیں ۔ جن میں 454 آزاد امیدوار شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ بڑی سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر دیگر رجسٹرڈ پارٹیوں کی جانب سے 66 پرچہ نامزدگیاں داخل کی گئیں ۔ آج پرچہ نامزدگیوں کے آخری دن 1223 نامزدگیاں داخل کی گئیں ۔ بلدی انتخابات کے لیے سب سے زیادہ بی جے پی پارٹی کی جانب سے 428 نامزدگیاں داخل ہوئیں ۔ جب کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی جانب سے 424 ، کانگریس کی جانب سے 275 ، تلگو دیشم کی جانب سے 155 ، اے آئی ایم آئی ایم کی جانب سے 58 ، سی پی ایم کی جانب سے 17 ، سی پی آئی کی جانب سے 12 امیدواروں نے پرچہ نامزدگیاں داخل ہوئیں ۔