غیر حاضر اسٹاف کے خلاف سخت کارروائی ، الیکشن آفیسر کے احکام
حیدرآباد :۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے لیے تیاریاں زور وں شور سے جاری ہیں ۔ 29 دسمبر کو رائے دہی کے لیے منتخب عملہ کو تربیت دی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں جی ایچ ایم سی الیکشن آفیسر نے احکامات جاری کرتے ہوئے تمام عملہ کو پابندی وقت تربیتی پروگرام میں شرکت کی ہدایت دی ہے ۔ تربیتی پروگرام میں غیر حاضر رہنے والے ملازمین کو سخت گیر نتائج کا انتباہ دیتے ہوئے الیکشن آفیسر نے انہیں باور کیا کہ وہ کسی بھی حال شرکت کریں جب کہ حیدرآباد کے مقامی عملہ کو ان کے مقام پر پوسٹل بائیلیٹ فراہم کیا جائے گا ۔ رائے دہی میں خدمات انجام دینے والے پی او اور اے پی اوز کے لیے بروز منگل تربیتی پروگرام رکھا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ رائے دہی اور انتخابی امور کے لیے 21 ہزار ملازمین کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں اور ان کی تربیت کے لیے 166 ماسٹرس ٹرنیرس کو مقرر کیا گیا ہے ۔ جو صبح گیارہ تا ایک بجے اور2 تا 4 بجے تک عملہ کو تربیت دیں گے ۔ جن کی خدمات سے یکم دسمبر کو منعقد ہونے والے رائے دہی میں استعمال کیا جائے گا ۔