حیدرآباد۔ بیالٹ پیپر جو مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے انتخابات میں استعمال کیا جائے گا اس کا رنگ سفید ہوگا۔عام طور پر گلابی اور سفید رنگ کے ہی بیالٹ پیپر کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن ریاست تلنگانہ میں برسراقتدار جماعت کے پرچم کا رنگ گلابی ہونے کے سبب تلنگانہ ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے یکم ڈسمبر کو ہونے والی رائے دہی کیلئے استعمال کئے جانے والے بیالٹ پیپر کے رنگ کو سفید رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شہر حیدرآبادمیں منعقد ہونے والے ان انتخابات میں بیالٹ پیپر کا استعمال کیا جائے گا اور ریاستی الیکشن کمشنر مسٹر پارتھا سارتھی نے واضح کیا کہ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد میں ای۔ووٹنگ کی کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی جبکہ سابق میں اس سلسلہ میں اقدامات کا جائزہ لیا جاچکا ہے۔