جی ایچ ایم سی انتخابات عملہ کی کمی سنگین مسئلہ

   

حیدرآباد : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں عملہ کی کمی سنگین مسئلہ بن گیا ہے جس کی یکسوئی کیلئے عہدیدار سرگرم ہوگئے ہیں۔ چونکہ کوویڈ ۔ 19 کے خوف سے اضلاع سے عملہ ڈیوٹی کی انجام دہی کیلئے شہر آنے تیار نہیں ہے۔ انتخابات کے اعلان کے بعد پولنگ اسٹیشن بوتھ لیول آفیسرس کے علاوہ ووٹوں کی گنتی کے لئے اور انتخابی مراحل کیلئے درکار عملہ دستیاب نہیں ہے۔ اب جبکہ بلدی انتخابات ای وی ایم کے بجائے بائلیٹ پیپر پر منعقد کئے جارہے ہیں، ایسی صورت میں عملہ کی زیادہ تعداد میں ضرورت ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ ایک اندازہ کے مطابق گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن حدود میں بلدی عملہ کے بشمول دیگر سرکاری محکموں میں ملازمین کی تعداد 30 ہزار ہے اس کے باوجود مزید 20 ہزار ملازمین درکار ہیں۔