حیدرآباد: مرکزی مملکتی وزیرداخلہ و بی جے پی کے سینئر لیڈر کشن ریڈی نے کہا ہے کہ جلد ہونے والے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے انتخابات میں ان کی پارٹی اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔انہوں نے حیدرآبادمیں عنبرپیٹ کے بھرت پورعلاقہ کا دورہ کیا جہاں ضلع بی جے پی صدر گوتم راو نے اپنی ذمہ داری سنبھالی۔اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ کے چندرشیکھرراو کی زیرقیادت ریاستی حکومت سے لوگ ناراض ہیں۔انہوں نے کہاکہ کے سی آرخاندان سے تلنگانہ کو اور اویسی خاندان سے حیدرآباد کو پاک کیاجائے گا۔انہوں نے الزام لگایا کہ ٹی آرایس اس طرح کا رویہ اختیار کررہی ہے جیسی ریاست میں کسی اور پارٹی کا وجود ہی نہیں ہے۔