جی ایچ ایم سی انتخابات میں خواتین کو 50فیصد ریزرویشن

   

خواتین نے چیف منسٹر کی تصویرکو دودھ سے نہلایا
حیدرآباد:گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے انتخابات میں خواتین کو 50فیصد ریزرویشن کی فراہمی پر حکمران جماعت ٹی آرایس کی خاتون لیڈروں اورکارکنوں نے مسرت کا اظہار کیا ہے ۔ان خواتین نے کہا کہ گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں ایک مرتبہ پھر ٹی آرایس کا جھنڈا لہرائے گا۔خواتین کو ان انتخابات میں 50فیصد ریزرویشن کی فراہمی تاریخی قدم ہے ۔ان خواتین نے شہر حیدرآباد کے کوٹھی کے آندھرا بینک کے قریب چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کی تصویرکو دودھ سے نہلایا۔ان خواتین نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان انتخابات میں ٹی آرایس شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے مئیر کا عہدہ حاصل کرے گی۔ان خواتین نے وزیراعلی کے ساتھ ساتھ ان کے فرزند و وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو کے بینر ہاتھوں میں پکڑ کر ان کی حمایت میں نعرہ بازی کی۔