جی ایچ ایم سی انتخابات میں ٹی آر ایس کی شاندار کامیابی ہوگی، چیف منسٹر کا بیان

   

حیدرآباد : چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے اُمید ظاہر کی کہ ٹی آر ایس جی ایچ ایم سی کے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی اور ایک سو پچاس ڈیویژنس میں سے ایک سو چار ڈیویژنس پر ٹی آر ایس کے امیدوار منتخب ہوں گے۔ پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی اور ارکان قانون ساز کونسل کے ساتھ میٹنگ میں چیف منسٹر نے کہاکہ سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹی آر ایس دوباک ضمنی چناؤ جیت لے گی۔

بی جے پی دوباک اسمبلی ضمنی چناؤ میں مقابلہ کرے گی
حیدرآباد : تلنگانہ بی جے پی دوباک اسمبلی ضمنی چناؤ میں ٹی آر ایس سے مقابلہ کی تیاری کررہی ہے۔ سابق ایم پی جیتندر ریڈی کو دوباک اسمبلی حلقہ میں پارٹی کی انتخابی سرگرمیوں کی نگرانی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ، ایم ایل سیز اور سینئر قائدین انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔