نظام آباد :گریٹر میونسپل کارپوریشن حیدرآباد کے انتخابات میں ڈیویژن سطح پر انتخابی مہم چلانے اور پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے ٹی آرایس سے متحدہ ضلع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی پارٹی کے اہم قائدین کو انچارج کے علاوہ وزیر عمارت و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی کو کوارڈنیٹر کی حیثیت سے مقرر کیا ہے ۔ گریٹر میونسپل کارپوریشن حیدرآباد کے انتخابات میں ٹی آرایس اقتدار حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے اور اسی غرض سے ڈیویژن کی ذمہ داریاں سونپتے ہوئے انہیں ان ڈیویژنوں میں پارٹی کے امیدوار کی کامیابی کیلئے انتخابی مہم چلاتے ہوئے امیدوار کی کامیابی کیلئے تمام کوششیں کرنے کی ذمہ داری حوالے کی ۔ریاستی میناریٹی سیل کے صدر ایم کے مجیب الدین کے علاوہ ضلع پریشد چیرمین کو بھی اس کی ذمہ داری دیتے ہوئے پارٹی کی جانب سے فیصلہ کیا ہے ۔ رکن اسمبلی کاماریڈی گمپا گوردھن کو سبھاش نگر ڈیویژن اور چنتل ڈیویژن کی ذمہ داری رکن اسمبلی جکل ہنمنت شنڈے ، بال نگر کی ذمہ دار ی رکن اسمبلی یلاریڈی ، جی سریندر قطب اللہ پور ڈیویژن کی ذمہ داری ، ڈی سی ایم ایس کے چیرمین پوچارام بھاسکر ریڈی رنگاریڈی نگر ڈیویژن کی ذمہ داری ، ایم ایل سی وی جی گوڑ ، ضلع پریشد چیرمین وٹھل رائو ، سولارام ڈیویژن کی ذمہ داری رکن اسمبلی نظام آباد رورل باجی ریڈی گوردھن و ریاستی اقلیتی سیل کے صدر ایم کے مجیب الدین ، جوڈی میٹلا ڈیویژن کی ذمہ داری رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی ،بیگم بازار کی ذمہ داری رکن اسمبلی نظام آباد ( اربن ) بیگالہ گنیش گپتا ، رحمت نگر ڈیویژن کی ذمہ داری رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر کو دی ہے اور گاجولا راما رم ڈیویژن کی ذمہ داری وزیر عمارت و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی کو دی گئی ہے ۔ یہ قائدین ان ڈیویژنوں میں پارٹی کے امیدوار کے حق میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے پارٹی کے امیدوار کی کامیابی کیلئے جدوجہد کریں گے اور پارٹی کی جانب سے دی گئی ہدایت کے مطابق یہ قائدین اپنے اپنے ڈیویژنوں میں انتخابی مہم میں مصروف ہونے کیلئے ہدایتیں دی گئی ۔ وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی آر کی جانب سے اس خصوصی پارٹی قائدین سے مشورہ کے بعد انہیں ذمہ داریاں حوالے کی ہے۔