جی ایچ ایم سی اور تلگو یونیورسٹی کا سمر کوچنگ کیمپ کامیاب

   

کارپوریشن کے 357 حدود میں کئی مختلف کھیلوں میں 47 روز ٹریننگ دی گئی
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن اور تلگو یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے منعقدہ سمر کوچنگ کیمپ 2022 کا اختتام عمل میں آیا ۔ اس سمر کوچنگ کیمپ میں تقریباً 20 ہزار طلبہ نے شرکت کی ۔ 6 تا 16 سال عمر کے بچوں کے لیے منعقدہ سمر کوچنگ کیمپ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ( 357 ) حدود میں منعقد کئے گئے جن میں ( 44 ) مختلف کھیلوں میں 47 دن تک تربیت دی گئی ۔ جی ایچ ایم سی کی جانب سے 78 مختلف کھیلوں میں تربیت دینے والے کوچ اور 51 تیراکی کے ماہر کوچس کی خدمات حاصل کی گئیں جب کہ مختلف شعبوں میں 170 افراد پر مشتمل خصوصی عملہ کی خدمات کو بھی حاصل کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی مئیر جی ایچ ایم سی سری لتا نے کہا کہ سمر کوچنگ کیمپ طلبہ میں پائی جانے والی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ اس موقع پر وکٹری پلے گراونڈ میں منعقدہ تقریب میں ایڈیشنل کمشنر وجئے لکشمی ، زونل کمشنرس ، باشاہ ، روی کرن ، جی ایچ ایم سی کوچ قریشی و دیگر موجود تھے ۔