حیڈرا سے ایف ٹی ایل اور بفر زون میں تعمیرات پر انہدامی کارروائی : لبنیٰ ثروت
حیدرآباد۔22۔ستمبر۔(سیاست نیوز ) حکومت کی جانب سے سخت کاروائیوں کے دوران ’حیدرا‘ تالابوں کے ایف ٹی ایل اور بفر زون میں کی جانے والی تعمیرات کو برخواست کر رہا ہے جبکہ دوسری جانب مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے تالاب میں سڑک کی تعمیر کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔محترمہ لبنیٰ ثروت نے زونل کمشنر کوکٹ پلی جی ایچ ایم سی کو روانہ کردہ ایک مکتوب میں اس بات پر توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ ملا کٹوا تالاب میں سڑک کی تعمیر کے لئے تعمیراتی ملبہ ڈالا جانے لگا ہے اور اسے بلدیہ کی نگرانی میں مسطح کیا جا رہاہے جو کہ غیر قانونی عمل ہے۔محترمہ لبنیٰ ثروت نے بلدی عہدیداروں کو روانہ کردہ مکتوب میں ان سے خواہش کی ہے کہ وہ ملا کٹوا تالاب میں سڑک کی تعمیر کے اس عمل کو فوری طور پر روکنے کے اقدامات کرتے ہوئے اس تالاب کو ملبہ سے بھرنے کے عمل کو بند کرنے کے اقدامات کریں ۔انہو ںنے اعلیٰ عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ماتحتین کو فوری طور پر ہدایت جاری کریں کہ اس تالاب کے تحفظ کے اقدامات کے طور پر اب تک جو ملبہ ڈالا گیا ہے اس کی فوری طور پر نکاسی کرتے ہوئے تالاب کے ایف ٹی ایل اور بفر زون کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اقدام کریں۔3