جی ایچ ایم سی حدود میں آئندہ ماہ ڈبل بیڈ روم مکانات کی تقسیم

   

حیدرآباد کلکٹریٹ میں 24 اگسٹ کو قرعہ اندازی
حیدرآباد 20 اگسٹ (سیاست نیوز) ریاستی وزیر ٹی سرینواس یادو نے کہاکہ 2 ستمبر سے گریٹر حیدرآباد کے حدود میں مستحق عوام میں ڈبل بیڈ روم مکانات کی تقسیم کا آغاز ہوگا۔ وزیر نے ڈبل بیڈ روم مکانات کی تقسیم کے مسئلہ پر اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں کمشنر جی ایچ ایم سی رونالڈ روس، حیدرآباد کلکٹر انودیپ درشٹی کے علاوہ دوسرے عہدیداروں نے شرکت کی۔ ٹی سرینواس یادو نے کہاکہ پہلے مرحلہ میں 8 علاقوں میں 12 ہزار ڈبل بیڈ روم مکانات تقسیم کئے جائیں گے جس کے لئے 24 اگسٹ کو حیدرآباد ضلع کلکٹریٹ میں قرعہ اندازی کے ذریعہ استفادہ کنندگان کا انتخاب کیا جائے گا۔ انھوں نے کہاکہ ڈبل بیڈ روم مکانات سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے غریب عوام کے لئے چیف منسٹر کا تحفہ ہے اور کہاکہ غریب عوام کو عزت نفس کی زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنے کے لئے چیف منسٹر نے ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح کی اسکیم ملک کی کسی بھی ریاست میں موجود نہیں ہے۔ تمام بنیادی سہولتوں سے آراستہ ڈبل بیڈ روم مکانات کسی بھی گیٹیڈ کمیونٹی مکانات سے کم نہیں ہے۔ وزیر ٹی سرینواس یادو نے کہاکہ جی ایچ ایم سی حدود میں ایک لاکھ ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کئے جارہے ہیں جس کے لئے 70 ہزار ڈبل بیڈ روم مکانات غریب عوام میں تقسیم کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ ن