حیدرآباد ۔ 9 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی جی ایس آر ٹی سی) کی جانب سے جی ایچ ایم سی کے حدود میں ہوم ڈیلیوری سرویسیس کا آغاز کیا گیا ہے۔ حیدرآباد میں اس سرویس کو 31 علاقوں کا احاطہ کرتے ہوئے ایک پائلیٹ پراجکٹ کے طور پر شروع کیا گیا ہے جن میں ایم جی بی ایس، جے بی ایس، سی بی ایس، دلسکھ نگر کے پی ایچ بی، اپل، کشائی گوڑہ، رانی گنج، جیڈی میٹلہ، سنتوش نگر، آٹو نگر، چرلہ پلی، میڈی پلی اور ایس آر نگر کے علاقے شامل ہیں۔ آر ٹی سی کے عہدیداروں نے کہا کہ پارسلس اور پارسل کورس کو ایجنٹس کی جانب سے ڈیلیوری پوائنٹس (ٹی جی ایس آر ٹی سی لاجسٹکس سنٹرس) سے حاصل کیا جائے گا اور انہیں کسٹمرس کو ان کے گھروں پر پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اس ہوم ڈیلیوری سرویسیس سے استفادہ کرنے پر زور دیا ہے تاکہ آر ٹی سی کی لاجسٹکس ونگ مزید مستحکم ہوسکے۔ اس سے متعلق مزید تفصیلات کیلئے 9030134242 یا 9030135252 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔ پارسل ہوم ڈیلیوری کے چارجس اس طرح ہیں : ایک کیلو گرام تک 50 روپئے، 1 تا 5 کیلو گرام کیلئے 60 روپئے، 5 تا 10 کیلو گرام کیلئے 65 روپئے، 10 تا 20 کیلو گرام کیلئے 70 روپئے، 20 تا 30 روپئے کیلو گرام کیلئے 75 روپئے اور 40 کیلو گرام سے زیادہ کیلئے 75 روپئے کے ساتھ مذکورہ بالا سلابس کا ایک کامبینیشن۔