حیدرآباد 6 اگسٹ ( این ایس ایس ) مئیر بی رام موہن نے مختلف سرکاری محکموں کے عہدیداروں کو ایک دوسرے سے اشتراک کے ذریعہ شہر میں سڑکوں کی مرمت اور گڑھوں کو بند کرنے کی ہدایت دی ۔ مئیر کے علاوہ ڈپٹی مئیر بابا فصیح الدین ‘ کمشنر جی ایچ ایم سی دانا کشور نے چیف انجینئرس ‘ سپرنٹنڈنٹ انجینئرس ‘ ایگزیکیٹیو انجینئرس اور دوسرے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کرکے سڑکوں کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔
