حیدرآباد۔ 12 اگسٹ : جی ایچ ایم سی کے حدود میں 18 سال سے زائد عمر والوں کو ٹیکے دینے کا عمل تیز ہوگیا ہے ۔ محکمہ صحت کی جانب سے جی ایچ ایم سی حدود میں جملہ 75 موبائیل ٹیکہ اندازی مراکز شہر کے مختلف علاقوں میں قائم کئے گئے ہیں۔ یہ مراکز خاص طور پر سلم بستیوں کے قریب قائم کئے گئے ہیں ۔
