حیدرآباد 13 اپریل ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ جی ایچ ایم سی حدود پر زیادہ توجہ دیں کیونکہ یہاں کورونا کے زیادہ مریض پائے جاتے ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ شہر کو زونس میں تقسیم کیا جانا چاہئے اور ہر زون میں ایک یونٹ قائم کرکے یہاں ایک اسپیشل آفیسر ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پازیٹیو کیس والے جو کنٹینمنٹ زون ہیں ان کی مناسب دیکھ بھال ہونی چاہئے ۔ چیف منسٹر نے کورونا وائرس پر آج پرگتی بھون میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں وزیر صحت ایٹالہ راجندر و دیگر موجود تھے ۔ چیف منسٹر کو حکام نے مطلع کیا کہ آج کورونا کے 32 نئے کیس آئے ہیں اور ایک موت کی اطلاع ہے ۔ تمام لیبیارٹریز کو تیار رکھا گیا ہے ۔