جی ایچ ایم سی دفتر میں توڑپھوڑ بی جے پی کارپوریٹرس سے پوچھ تاچھ

   

حیدرآباد30/نومبر (یو این آئی) جی ایچ یم سی دفتر میں توڑپھوڑ کے معاملہ میں پوچھ گچھ کیلئے بی جے پی کارپوریٹرس سیف آباد پولیس اسٹیشن میں حاضر ہوئے ۔ 32 کارپوریٹرس نے کہاکہ بلدیہ میں عوام کو ہورہی دشواریوں پر سوال کرنے پر ان کے خلاف غیر مجاز معاملات پولیس نے درج کئے ہیں۔ انہوں نے واضح کردیا کہ پولیس چاہے جتنے بھی معاملات درج کرے ، وہ خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے الزام لگایاکہ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذار صدر کے تارک راماراو کی ایما پر ہی پولیس کام کررہی ہے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ ان غیرمجاز معاملات کے خلاف وہ عدالت سے رجوع ہوں گے ۔ان کارپوریٹرس نے میڈیا کو بتایا کہ اس واقعہ کے وقت حیدرآباد میں نہ رہنے والے کارپوریٹرس کے خلاف بھی پولیس نے مجاز معاملات درج کئے ہیں اور ان کو نوٹس بھیجی گئی جو نامناسب بات ہے ۔یہ معاملات بے بنیاد اور غیر مجاز ہیں۔وہ عدالت سے رجوع ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے خلاف معاملہ درج کیاگیا اور پھر دفعات میں اضافہ کیاگیا۔