جی ایچ ایم سی سے 20 ملازمین کی علیحدگی پر تنازعہ

   

حیدرآباد /20 جولائی ( سیاست نیوز) جی ایچ ایم سی میں آؤٹ سورسنگ ملازمین کی علحدگی پر تنازعہ کھڑا ہوچکا ہے۔ خیریت آباد زون کے تحت برسر خدمت 20 آؤٹ سورسنگ ملازمین کی برخاستگی کیلئے میئر جی وجئے لکشمی کو ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے۔ ملازمین کا الزام ہے کہ میئر نے قریبی افراد کا تقرر کرنے قدیم ملازمین کو برطرف کردیا ہے۔ برطرف ملازمین میں ایک کورونا سے متاثر ہوا تھا اور علاج کے بعد جب وہ ڈیوٹی پر حاضر ہوا تو اسے ملازمت سے علحدگی کی اطلاع دی گئی۔ اسی دوران جی ایچ ایم سی کے اعلیٰ عہدیداروں نے بتایا کہ 20 آؤٹ سورسنگ ملازمین کی خدمات مختلف وجوہات کے سبب ختم کردی گئی ہیں۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عہدیدار نے کہاکہ وجوہات میں سیاسی دباؤ بھی شامل ہے۔