جی ایچ ایم سی ملازم کی خودکشی

   

حیدرآباد /8 اگست ( سیاست نیوز ) پیٹ بشیرآباد علاقے میں واقع پیش آیا جس میں بیوی سے بحث و تکرار کے بعد جی ایچ ایم سی ملازم نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ 45 سالہ جی ایلیا ساکن کوم پلی اکثر اپنی بیوی سے جھگڑا کیا کرتا تھا اور کل بھی میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد اُس نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ پولیس پیٹ بشیرآباد نے ایک مقدمہ درج کرلیا ۔