حیدرآباد۔9 فروری (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے وضاحت کی ہے کہ اس نے این آر سی یا این پی آر کے خلاف نہیں بلکہ صرف سی اے اے کے خلاف قرارداد منظور کی ہے۔ میئر بی رام موہن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شہری کارپوریشن نے صرف شہریت ترمیمی قانون کے خلاف قرارداد منظور کیا ہے اور اس قرارداد میں این آر سی یا این پی آر کی مخالفت کا کوئی تذکرہ نہیں ہے۔