جی ایچ ایم سی میں توسیع کے بعد کچہرے کی نکاسی میں اضافہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : جی ایچ ایم سی نے 27 شہری بلدیاتی اداروں کے انضمام کے بعد اپنے دائرہ اختیار کو 2053 مربع کلو میٹر تک پھیلانے کے ساتھ شہر اب روزانہ تقریباً 9 ہزار میٹرک ٹن میونسپل ٹھوس فضلہ پیدا کررہا ہے ۔ جو پہلے 8 ہزار میٹرک ٹن تھا ۔ جی ایچ ایم سی نے صفائی مہم کے حصے کے طور پر کئی اقدامات کی تجویز پیش کی ۔ جی ایچ ایم سی کمشنر آر وی کرنن نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں ، بائی لین اور عوامی جگہوں پر کھڑی لاوارث گاڑیوں کو ضبط کرلیا جائے گا ۔ اگر مالکان انہیں ہٹانے یا اسکراپ کرنے میں ناکام رہے تو انہیں ضائع کردیا جائے گا ۔ کمشنر نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی شہر میں صفائی کو برقرار رکھنے کے بارے میں خصوصی توجہ رکھتے ہیں ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر گاڑیوں کے مالکان کارروائی نہیں کرتے ہیں تو کارپوریشن براہ راست ہٹانے کا کام کرے گی ۔ جی ایچ ایم سی کے مطابق متعدد مقامات پر لاوارث گاڑیاں جو صفائی کے انتظامات میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں جو کئی دنوں تک سڑک کے کنارے پڑے رہتے ہیں اور سڑکوں اور عوامی مقامات پر تجاوزات ہورہی ہیں ۔ انہیں جی ایچ ایم سی کی جانب سے ہٹا دیا جائے گا ۔ کمشنر نے کہا کہ شہری لاوارث گاڑیوں کی اطلاع جی ایچ ایم سی ہیلپ لائن کے ذریعے فون نمبر 040-21111111 یا واٹس ایپ نمبر 8125966586 پر دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جی ایچ ایم سی 2026 میں ایک اضافی 24 میگاواٹ ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ میونسپل ٹھوس فضلہ کو ردی سے حاصل شدہ ایندھن میں پروسیس کیا جاسکے ۔ اس وقت جواہر نگر میں 24 میگاواٹ کا ڈبلیو ٹی ای پلانٹ کام کررہا ہے ۔ نئی سہولت کے بعد حیدرآباد ملک کا پہلا شہر بن جائے گا جس کے بعد 48 میگاواٹ فضلہ سے توانائی کی مشترکہ صلاحیت ہوگی ۔ کھیتلا پور میں 300 ٹن یومیہ کی صلاحیت والا بائیو میتھمینیشن قائم کیا جائے گا تاکہ صفائی کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط کیا جاسکے ۔۔ ش