حیدرآباد 18 فروری (این ایس ایس) ریاست میں کم سے کم 35 میونسپل کمشنرس (جن میں اکثر درجہ سوم سے تعلق رکھتے ہیں) کے تبادلے کرتے ہوئے اُنھیں نئی تعیناتی دی گئی ہے۔ اس ضمن میں 17 فروری کو احکام جاری کئے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ انتظامی بنیاد پر یہ تبادلے کئے گئے ہیں۔ تاہم باور کیا جاتا ہے کہ 24 فروری کو منعقد شدنی ’پیٹنا پرگتی‘ پروگرام کے پیش نظر یہ تبادلے کئے گئے ہیں۔ ریاستی حکومت نے مکند ریڈی، پرشانتی، رجنی کانت ریڈی اور تھریلشور کو گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے نئے ڈپٹی کمشنرس کی حیثیت سے تعینات کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر جی ایچ ایم سی نلنی پدماوتی کا تبادلہ کرتے ہوئے جوائنٹ ڈائرکٹر دفتر نظامت بلدی نظم و نسق مقرر کیا گیا ہے۔ وینو گوپال ریڈی کو بھی اس دفتر میں ڈپٹی ڈائرکٹر مقرر کیا گیا ہے۔