حیدرآباد ۔شہر میں کورونا وائرس کی وباء باوجود گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اپریل میں ای بی ایس اسکیم کے تحت 364.23 کروڑ روپے ٹیکس وصول کیا گیا ۔ اس اسکیم کے تحت مالی سال 2021-22 کے لئے پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے والوں کو 5 فیصد کی رعایت دی گئی تھی۔ ٹیکس کی وصولی میں اضافہ اور کووڈ ۔ 19 کے باعث مارکٹ کے موقف کو پیش نظر رکھتے ہوئے جی ایچ ایم سی نے اس اسکیم میں 31 مئی تک توسیع کی ہے۔ جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے سرکل کی ترتیب کے حساب سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کا نشانہ مقرر کیا ہے۔